LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ٹریل 3 اور ٹریل 5 عوام کے لیے 27 نومبر کو بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سہ پہر): ٹریل 3 اور ٹریل 5 عوام کے لیے 27 نومبر کو بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مشہور تفریحی مقامات ٹریل 3 اور ٹریل 5 کو 27 نومبر 2026 بروز جمعہ صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک عام شہریوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ دونوں ٹریلز مقررہ وقت کے دوران عوام کے لیے بند رہیں گے۔ اس حوالے سے چیف کمشنر آفس، اسلام آباد پولیس، چیئرمین سی ڈی اے، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اور نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

X