راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں میں پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں چار کاروائیوں میں چار خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا اور مسروقہ سامان میں 01 گاڑی 03 موٹر سائیکل, منشیات اور اسلحہ برآمد کیاـ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس تمام اقدامات اٹھا رہی ہے،