اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد ۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔درخواستوں اور محکمانہ معاملات کو بلاوجہ التوا کا شکار نہ کیا جائے۔ تمام امور میرٹ اور شفافیت کے مطابق نمٹائے جائیں۔ آئی جی اسلام آباد۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا،جہاں پولیس افسران و جوانوں نے اپنے سرکاری اور ذاتی مسائل پیش کیے۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام درخواست گزاروں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ محکمانہ امور کا اہم حصہ ہے۔درخواستوں اور محکمانہ معاملات کو غیر ضروری طور پر زیرِ التوا نہ رکھا جائے بلکہ تمام امور میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات فرائض انجام دیتے ہیں، لہٰذا ان کی فلاح و بہبود اور جائز مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت افسران و جوانوں کے مسائل بھی توجہ سے سنیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن آسانی فراہم کریں۔آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران محکمانہ امور اور اپنے مسائل کے سلسلے میں براہِ راست ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کو براہِ راست رسائی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ان کے مسائل کا بروقت، شفاف اور میرٹ پر حل یقینی بنایا جا سکے