اسلام آباد (سہ پہر)(آئی پی ایس) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں […]
اسلام آباد (سہ پہر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے، سنگل بینچ کے اُس حکم کو معطل کر دیا جس […]
اسلام آباد (سہ پہر):(آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی تھی کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف […]
کوئٹہ (سہ پہر)(آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان […]
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے […]
اسلام آباد (سہ پہر)(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں سنٹورس مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا […]
راولپنڈی (سہ پہر)(آئی پی ایس )پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس […]
اسلام آباد (سہ پہر) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیدیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود […]
پشاور (سہ پہر)(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل […]
کابل (سہ پہر)(آئی پی ایس )بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے،طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزرات خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں موجود بھارت کے تکنیکی مشن کا […]