راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او نیوٹاؤن لقمان پاشا کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او نیوٹاؤن لقمان پاشا کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، سٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، 1موٹر سائیکل،1 رکشہ، 06 مسروقہ موبائل فونز، مسروقہ رقم 1 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد، گینگ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 1موٹر سائیکل،1 رکشہ، 06 مسروقہ موبائل فونز، مسروقہ رقم 1 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد ہوئی، گینگ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، نیوٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔