راولپنڈی (سہ پہر) لیڈی ایس ایچ او مورگاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی موثر کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) لیڈی ایس ایچ او مورگاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی موثر کارروائی، شہری کے گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین، گھریلو ملازمہ ہی چور نکلی، طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 03 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین کردیا، گھریلو ملازمہ ہی چور نکلی،طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 03 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئی،ملزمہ فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرکے اپنے رشتہ داروں عزیزوں کو دیتی رہی،ملازمہ کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار احمد طلحہ ولی کاکہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔