LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) اہل بیت علیہم السلام سے محبت وسیلہ نجات ہے ;مولانا نیئر عباس کا ڈاکٹر مبارک علی کی اہلیہ کی برسی کے موقع پر خطاب

راولپنڈی (سہ پہر) اہل بیت علیہم السلام سے محبت وسیلہ نجات ہے ,اہل بیت سے محبت کو وسیلہ نجات سمجھا جاتا ہے کیونکہ قرآن اور متعدد احادیث میں اہل بیت سے محبت کا حکم دیا گیا ہے اور اس کو رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات سے جڑنے کا ذریعہ بتایا گیا ہے۔ یہ بات مولانا نیئر عباس خطیب مسجد سکینہ بنت الحسین علیہ السلام و امام بارگاہ قصر عباسؑ ڈھوک حسو راولپنڈی نےسابق منیجر ہیومن ریسورس پاکستان ریلوے مرحوم ڈاکٹر مبارک علی کی اہلیہ ,شہید مظہر علی مبارک اور سول ہسپتال راولپنڈی کے سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محفوظ علی۔ڈاکٹر اظہرعلی ریلوے کالونی ڈسپنسری۔ڈاکٹر اسدعلی۔ڈاکٹر اطہرعلی۔ مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ ۔مس عظمئ مبارک ایڈووکیٹ ۔عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ۔احسان علی اور سینئر صحافی وکالم اصغرعلی مبارک کی والدہ محترمہ کی برسی کے موقع پراپنے خطاب میں کہی۔ مولانا نیئر عباس کا کہنا تھا کہ قرآن کی سورہ الشوریٰ (آیت 23) میں اہل بیت سے محبت کا حکم دیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ نے اہل بیت سے محبت اور احترام کی تاکید کی ہے اور فرمایا کہ جو شخص اہل بیت سے بغض رکھتا ہے اور اسی حال میں مر جاتا ہے تو وہ کافر کی موت مرتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ آپ ﷺ کی طرف سے دو چیزیں چھوڑے جا رہے ہیں: اللہ کی کتاب اور اہل بیت۔ اگر ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رکھو گے تو گمراہ نہیں ہو گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ لوگ اسی کے ساتھ ہوں گے جس سے انہیں محبت ہوگی، اس لیے اہل بیت کی محبت آخرت میں نجات کا باعث بنتی ہے۔ ماں محبت کی علامت ہے اللہ تعالیٰ ہم سے 70ماوں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔

X