LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) صدر بیرونی پولیس کی فوری کارروائی

راولپنڈی (سہ پہر) صدر بیرونی پولیس کی فوری کارروائی، 7سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار,،مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص جو کہ محلے میں مالی کا کام کرتا ہے نے میری بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی صدر انعم شیر,۔اڈیالہ جیل سے منشیات کے مقدمہ میں پیشی پر لایا ملزم فرار ہوگیا واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا نوٹس ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کا حکم، غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ایک اے ایس آئی سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا، زیر حراست افراد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،یوم حضرت علی پر فول پروف سیکورٹی انتظامات، 1200 سے زائد افسران و اہلکار 100 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ضلع بھر کے جلوسوں و مجالس پر 3000 سے زائد سیکورٹی و ٹریفک افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،مجالس/جلوسوں میں داخل ہونے والے شرکاء کو واک تھرو گیٹس اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، جلوس کے راستوں چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی, صدر واہ پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں، 02 پتنگ سپلائر گرفتار کرکے، 500 پتنگیں اور 06 ڈوریں برآمد کرلیں۔،زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا,دیگر کارروائیوں میں پولیس نے،06 افراد کو حراست میں لے کر چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 01 کلو 300 گرام چرس برآمد کی،ائیر پورٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹرشراب برآمد کی، چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 05لیٹر شراب برآمد کی،سول لائنز پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ایس پی سیکورٹی اصغر علی گورائیہ کا پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد، ایس پی راول، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور ضلع کے افسران کی شرکت، ایس پی سیکورٹی نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ سپیشل پکٹس قائم کی گئی ہیں، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ جاری ہے جسے مزید بہتر بنایا جائے،شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد، گرجا گھروں اور دیگر حساس و اہم مقامات پر مربوط سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائےراولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ سپیشل پکٹس قائم کی گئی ہیں، تھانہ جات اور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، حساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں، شہر بھر میں امام بارگاہوں، مساجد، گرجا گھروں اور دیگر حساس و اہم مقامات پر مربوط سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تھانہ جات اور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، قانون کی خلاف ورزی یا شر پسندی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

X