اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ)کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس و میلاد مصطفیؐ کا انعقاد۔
اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ)کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس و میلاد مصطفیؐ کا انعقاد۔
دربارعالیہ بلاوڑہ شریف صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکارنے ادارے کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعاکروائی۔
سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس و محفل میلاد ؐزیر صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف سی ڈی اے چیئرمین آفس کمپلیکس سیکٹرG-7/4اسلام آباد میں منعقد ہوئی،کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردارمحمد یوسف،سابق ڈپٹی میئراعظم خان،اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے سابق صدرظفربختاوری،نائب صدرخالد چوہدری،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر عبدالرؤف عالم،ساجد عباسی،معروف مذہبی وسماجی شخصیت الحاج محمدنوازگوندل،
انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے صدرسید الطاف شاہ،ایف ای ایس کے عبداللہ دایو،سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل پیر سید عمران شاہ،سابق یوسی چیئرمین نمبردارچوہدری منظورآف ترلائی،سٹیٹ بنک ورکریونین کے شفقت اللہ وڑائچ،علمائے کرام و مشائخ مولاناابو الفضل عبدالغنی نقشبندی،جماعت اہلسنت ضلع اسلام آباد کے ناظم پیر عبید احمدعبیدنقشبندی،بدراسلام بدر،علامہ جہانگیر شاہ سعیدی،معروف نعت خواں علی رضاارشد،قاری محمد شہزاد،عبدالقادرعطاری،شیرازعرفات،وسیم عباس،مرزاطیب ارشد،قاری عمردراز،ملک محمد قیصر،چوہدری محمدنیاز،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،حاجی صابر،صوفی محمودعلی،چوہدری زاہد احمد،اظہر خان تنولی،اظہارعباسی،محمد عاصم ملک،چوہدری واجد گجر سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات،مزدور یونین کے عہدیداران اور سی ڈی اے ملازمین نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردارمحمد یوسف نے کہا کہ محفل میلادؐ منانے کا مقصدیہی ہے کہ ہم نبی اکرمؐ کی سیرت،اخلاق اور انکی تعلیمات پر عمل کریں اور انکے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے کیونکہ اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے،نبی کریمؐ کی تعلیمات انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہیں جو ہمیں عدل، اخوت، صبر، محبت اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہیں،انھوں نے کہا کہ میں یہ بات خوشی کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت نے پورے سال کو جشنِ میلاد النبی ؐ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اسی سلسلے میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر ایک بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں مختلف محافلِ میلاد و سیرت النبیؐ کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں،آج کی خوبصورت محفل میلادؐ کے انعقاد پر میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اورانکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اورمیری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت میلادِ مصطفیؐ کے صدقے ہم سب کو نبی کریمؐ کی حقیقی محبت عطا فرمائے اورہمیں اُن کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے اور اُن کے اخلاقِ مبارکہ کو اپنانے کی توفیق دے،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسیٰن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ مزدور یونین نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر سی ڈی اے محنت کشوں کی خدمت کی،
انھوں نے کہا کہ رب العزت نے یہ کائنات اپنے محبوب سرورکائنات ؐ کے لیے تخلیق کی اور سی ڈی اے مزدور یونین کو یہ اعزاز بخشا کہ ہر سال اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب حضوراکرمؐ کا میلاد مناتے ہیں اور اسی کے صدقے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ سی ڈ ی اے مزدور یونین کو اپنے محنت کشوں کے لیے بہتر سے بہتر طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا اور انشاء اللہ آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف نے ملکی سالمیت، ادارے کی ترقی اورسی ڈی اے مزدور یونین کے درینہ ساتھی ملک فیصل مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کروائی۔