LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ‏قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء ، پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترامیم کثرت رائے سے منظور کرلیں

اسلام آباد (سہ پہر) ‏قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء ، پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961ء میں ترامیم کثرت رائے سے منظور کرلیں

آرمی ایکٹ 1952ء کی 11شقوں میں ترامیم کی گئی ہیں۔ پاکستان آرمی ایکٹ باب ون اے میں ترمیم ہوئی ہے، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح چیف آف آرمی اسٹاف کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کردیا گیا جو اگلے پانچ برس اس عہدے پر رہیں گے۔

پاکستان آرمی ایکٹ کی سیکشن 8 کی شق 2 اے کو حذف کرنے کی تجویز ہے، پاکستان آرمی ایکٹ کی سیکشن 8 اے میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

27 ویں آئینی ترمیم کی سیکشن 243 کے پیراگراف اے کی شق 4 کے تحت ترمیم تجویز کی گئی
چیف آف ڈیفنس کا عہدہ اپوائنٹمنٹ کی تاریخ سے پانچ سال کا ہوگا، ایئرفورس اور نیوی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں،
اب سے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

X