بیجنگ/کابل (سہ پہر)(آئی پی ایس )چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک ہوگیا۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی، چین کے افغان امور کے خصوصی ایلچی افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان اور افغانستان تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریز کریں گے،
چین نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جلد دو طرفہ مذاکرات کریں۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی کی طرف بڑھیں، اختلافات بات چیت سیحل کریں، چین دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے فعال کردار جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔