LOADING

Type to search

پاکستان

پشاور (سہ پہر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رسجا کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات

پشاور (سہ پہر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رسجا کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے ملک میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے گورنرنے کہا کہ وہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کے پی کے میں فٹ بال کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں, صوبے میں پرامن اور صحت مند معاشرے کے لیے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشئن نمبر ون ماہ نور اور پاکستان نمبر ون سحرش دو بہنوں کو سکواش کے میدان میں مسلسل کامیابیوں کو پاکستان کے لیئے اعزاز قرار دیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بچیاں باصلاحیت ہیں انہیں صرف آگے بڑھنے اور مواقع میسر کرنے کی ضرورت ہے ، گورنر ہاؤس کی جانب سے صوبہ کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ شو کا اہتمام کیا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ صوبہ کےسافٹ امیج کو روشن کرنے والوں کو ایوارڈ دیئے جایں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا بلکہ پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔ صوبہ بھر میں کسی بھی کھیل میں عالمی ، قومی ، بین الصوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی اس ایوارڈ کے مستحق ہوں گے ایسے تمام کھلاڑی اور ان کے کوچ اپنے اعزاز کی تفصیل بار کوڈ سکین کر کے یا لنک کے ذریعے اپلائی کریں, خیبرپختونخوا بے پناہ وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں کا حامل صوبہ ہے لیکن ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔ اب وقت ہے کہ سب مل کر اس صوبے کو خوشحالی کا مرکز بنائیں۔ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے نومنتخب عہدیداران مس کرن شہزادی , عرفہ فیروز ذ کی,عبدالمحی شاہ , شکیل اعوان , ابوبکر بن طلعت ,ارسلان شیرازی , ناصر نقوی ,اصغرعلی مبارک,ذوالفقار بیگ , زاہد اعوان, محمد ذیشان,محمد عالی جاہ ,عقیل انجم، شاکر عباسی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر رسجا کےعہدیداران نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو شیلڈ بھی پیش کی

X