LOADING

Type to search

پاکستان

پشاور (سہ پہر) علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا

پشاور (سہ پہر)(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو معلوم ہوگا بجٹ کس کا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے بہترین کام کسی، آنے والے دنوں میں تحریک شروع کرنی ہے سوشل میڈیا ٹیم کو مزید کام کرنا ہوگا۔

X