LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ سید آفتاب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی، وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ سید آفتاب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی، وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ، 2 مسروقہ موٹر سائیکل و 03 موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس برآمد، گینگ سے چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 6 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ، 2 مسروقہ موٹر سائیکل سمیت 03 موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس برآمد ہوئے، گینگ سے چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 6 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کاکہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

X