راولپنڈی (سہ پہر) مندرہ پولیس کی فوری کارروائی، ذاتی رنجش پر شہری پر اپنا پالتو کتا چھوڑنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی (سہ پہر) مندرہ پولیس کی فوری کارروائی، ذاتی رنجش پر شہری پر اپنا پالتو کتا چھوڑنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ذاتی رنجش پر شہری پر اپنا پالتو کتا چھوڑنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا،مدعی مقدمہ کے مطابق میرے مویشی ملزم کے کھیتوں میں چلے گئے جس پر ملزم نے اپنے کتے سے مجھے کٹوایا، مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔