LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پاک-سعودی اقتصادی شراکت داری;دو طرفہ تجارت کے لیے مشترکہ فنڈ قائم

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں نے اقتصادی شراکت داری,دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیاہے

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، جن کی بنیاد مشترکہ عقیدے، ثقافتی ہم آہنگی اور تزویراتی مفادات پر استوار ہے۔ ماضی میں یہ تعلقات زیادہ تر سیکیورٹی، سفارتی تعاون اور مشکل وقت میں مالیاتی امداد یا قرضوں کے تبادلے تک محدود رہے ہیں۔ تاہم، اکیسویں صدی کے بدلتے ہوئے جیو-اکنامک (Geo-economic) منظر نامے نے دونوں ممالک کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔سعودی عرب اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کی مشترکہ کونسل نے نجی سرمایہ کاری فنڈ قائم کر دیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ممالک کی حکومتوں کے اشتراک سے قائم سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے مطابق فنڈ کا ابتدائی حجم کئی سو ملین ڈالر ہے، جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے مطابق مزید اضافہ متوقع ہے۔

کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق فنڈ کا 75 فیصد حصہ پاکستان میں جبکہ باقی 25 فیصد سعودی عرب کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مختص کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلام آباد اور ریاض اپنے دیرینہ تعلقات، بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، جبکہ کئی ماہ سے جاری امریکا ایران تنازع کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی بڑی سفارتی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔

سعودی عرب کے ‘وژن 2030’ اور پاکستان کی معاشی اصلاحات اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے کی جانے والی کوششوں کے تحت، اب توجہ روایتی امداد سے ہٹ کر تجارتی شراکت داری اور باہمی سرمایہ کاری پر مرکوز ہو چکی ہے۔ پاک-سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کی جانب سے مشترکہ فنڈ کا حالیہ اعلان اسی سٹریٹجک تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔ اس فنڈ کو نجی شعبے کی قیادت میں ایک نجی ایکویٹی فنڈ (Private Equity Fund) کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ اور منافع بخش پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

* سرمایہ کاری کی تقسیم: اس فنڈ کا 75 فیصد حصہ پاکستان میں ہائی گروتھ (high-growth) منصوبوں میں لگایا جائے گا، جبکہ 25 فیصد حصہ سعودی عرب میں تجارتی مواقع کے لیے مختص ہو گا۔

* باہمی شراکت داری: یہ فنڈ دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے مساوی تعاون کے ماڈل پر مبنی ہے، جو نجی شعبے کو معاشی ترقی کا انجن بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پاکستان کے لیے سٹریٹجک فوائد ; پاکستان میں اس فنڈ کا بڑا حصہ (75 فیصد) مختلف اہم شعبوں میں لگایا جائے گا، جس سے معیشت میں جدت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے:

1. انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس: موٹر ویز، بندرگاہوں کی توسیع، اور نقل و حمل کے نیٹ ورک کی جدید کاری، تاکہ علاقائی تجارت کو فروغ مل سکے۔

زراعت اور فوڈ سیکیورٹی: پاکستانی نجی شعبے کا ہدف خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب کو زرعی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھا کر سالانہ 3 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

سعودی عرب کا ‘وژن 2030’ محض ایک ملکی اصلاحاتی پروگرام نہیں، بلکہ یہ پورے خطے کی معیشت پر اثرانداز ہونے والا ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں اس وژن کا بنیادی مقصد سعودی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنا اور اسے ڈیجیٹل، صنعتی، اور سیاحتی مرکز بنانا ہے۔• وژن 2030 کے میگا پروجیکٹس (جیسے نیوم سٹی اور ریڈ سی پروجیکٹ) کے لیے پاکستان سے صرف روایتی مزدور ہی نہیں، بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ آئی ٹی ماہرین، انجینئرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور مینیجرز کی ایک بڑی تعداد سعودی مارکیٹ کا حصہ بن رہی ہے۔• سعودی عرب اپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) اور نجی کمپنیوں کے ذریعے پاکستان کے مائننگ اور توانائی کے شعبوں میں طویل المیعاد شراکت داری قائم کر رہا ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس منظر نامے میں سعودی عرب کی شمولیت نے اس منصوبے کو عالمی سطح پر مزید وسعت دی ہے۔• گوادر بندرگاہ خلیج عمان اور خلیج فارس کے دہانے پر واقع ہے۔ سعودی عرب اس جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وسطی ایشیا اور چین تک اپنی تجارتی رسائی آسان بنا سکتا ہے۔

گوادر میں سعودی آرامکو کے تعاون سے مجوزہ آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا قیام سی پیک اور پاک-سعودی تجارتی شراکت داری کا ایک بڑا شاہکار ثابت ہوگا، جس سے پاکستان کا درآمدی بل کم ہوگا۔

پاک-سعودی مشترکہ فنڈ کا ایک بڑا ہدف پاکستان کے خصوصی معاشی زونز (SEZs) اور کان کنی کے وسیع ذخائر کا تجارتی استعمال کرنا ہے۔

سی پیک کے فیز ٹو کے تحت قائم ہونے والے رشکئی، علامہ اقبال، اور دھابیجی جیسے انڈسٹریل زونز میں سعودی اور پاکستانی سرمایہ کار مشترکہ مینوفیکچرنگ پلانٹس لگا رہے ہیں۔ اس فنڈ کے ذریعے نجی شعبہ ایسی مصنوعات تیار کرے گا جو براہ راست سعودی عرب برآمد کی جا سکیں گی۔

پاکستان میں کان کنی خصوصاً تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر (جیسے ریکوڈک اور چاغی کے منصوبے) میں سعودی سرمایہ کار گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ نجی فنڈ کے قیام کا مقصد ان مائننگ پروجیکٹس کے گرد لاجسٹکس، ٹرانسپورٹیشن اور ریفائننگ کی نجی کمپنیوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

سی پیک (CPEC) کے تناظر میں سعودی عرب کو تیسرا تزویراتی شراکت دار بنانے کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی، جس کا مقصد اس خطے میں معاشی اور صنعتی نیٹ ورک کو مزید وسعت دینا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت گوادر اور دیگر اہم تجارتی راستوں کو فعال کیا جا رہا ہے,

پاکستان، چین اور سعودی عرب کا یہ سہ فریقی تزویراتی اشتراک خطے میں ایک نئے معاشی بلاک کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ جہاں چین انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس فراہم کر رہا ہے، وہاں سعودی عرب کا نجی اور سرکاری سرمایہ اس ڈھانچے کو تجارتی طور پر متحرک کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔سعودی عرب کی بطور تیسرا تزویراتی شراکت دار شمولیت سے گوادر پورٹ براہ راست سعودی عرب کی مغربی بندرگاہوں (جیسے جدہ اسلامک پورٹ) اور وژن 2030 کے ساحلی منصوبوں سے منسلک ہو جائے گی۔ اس سے بحری راستوں کا فاصلہ اور وقت دونوں آدھے رہ جائیں گے، جس کا براہِ راست فائدہ پاکستانی اور سعودی نجی امپورٹرز کو ہوگا۔مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کی کامیابی کے لیے پاکستان میں خصوصی قانونی اور مالیاتی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں، جن کا مقصد غیر ملکی اور نجی سرمائے کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) اس سلسلے میں ون ونڈو آپریشن فراہم کر رہی ہے، تاکہ بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم ہوں اور مائننگ، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں نجی جوائنٹ وینچرز کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا سکے۔پاک-سعودی مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ محض ایک عارضی مالیاتی انتظام نہیں، بلکہ یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا ایک سٹریٹجک روڈ میپ ہے۔ روایتی امدادی ماڈل سے ہٹ کر خالصتاً تجارتی، صنعتی اور نجی شعبے کی شراکت داری پر مبنی یہ ماڈل پاکستان کی معاشی خود انحصاری کے لیے ناگزیر ہے۔

سی پیک کے انفراسٹرکچر، خصوصی معاشی زونز کی پیداواری صلاحیت، اور بلوچستان کے مائننگ سیکٹر میں سعودی ایکویٹی کی شمولیت سے نہ صرف پاکستان کا مالیاتی استحکام بڑھے گا، بلکہ یہ شراکت داری سعودی وژن 2030 کے مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کے اہداف کو پورا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ اب وقت ہے کہ دونوں ممالک کا نجی شعبہ اس تاریخی فنڈ سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور طویل المیعاد معاشی خوشحالی کے سفر کا آغاز کرے۔پاکستان میں نجی اور غیر ملکی سرمائے کے تحفظ اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) ایک ایسے طاقتور متبادل کے طور پر ابھری ہے جو سرمایہ کاروں کو ‘ون ونڈو آپریشن’ فراہم کرتی ہے۔ یہ کونسل نہ صرف سرکاری اور عسکری قیادت کے مشترکہ تعاون سے پالیسیوں کے تیز رفتار نفاذ کو یقینی بناتی ہے، بلکہ بیرونی جوائنٹ وینچرز کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین پل کا کردار بھی ادا کرتی ہے

سرمایہ کاری کے روایتی اور طویل عمل کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی نے آسان کاروبار ایکٹ کے نفاذ اور ‘نیشنل بزنس پورٹل’ کے قیام پر تیزی سے کام کیا ہے۔ اس ریگولیٹری اصلاحات کا بنیادی مقصد:

* کاروباری رجسٹریشن، این او سی (NOC) اور لائسنسنگ کے طریقہ کار کو یکسر سہل بنانا۔

* بیوروکریسی کے روایتی طریقہ کار (Red Tape) کو ختم کر کے سرمایہ کاروں کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز کے ذریعے براہِ راست رسائی دینا۔

* غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے چوبیس گھنٹے فعال رہنے والے خصوصی ویزا نیٹ ورک کا آغاز کرنا۔

ایس آئی ایف سی نے خاص طور پر پانچ بڑے شعبوں—زراعت، معلوماتتی ٹیکنالوجی (IT)، کان کنی، توانائی، اور دفاعی پیداوار کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ سعودی عرب کے نجی شعبے کے تعاون سے بلوچستان کے تانبے اور سونے کے منصوبوں (جیسے ریکوڈک) کو قانونی تحفظ دینے اور گوادر کے ساحلی زونز کو فعال کرنے میں اس کونسل کا کلیدی ہاتھ ہے۔ صرف حالیہ مہینوں میں کونسل نے اربوں روپے مالیت کے درجنوں بڑے کاروباری منصوبوں کی منظوری دے کر نجی کمپنیوں کو زمین کے حصول اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں غیر معمولی مدد دی ہے۔خیبر پختونخوا کے رشکئی اور ہتار زونز سے لے کر پنجاب کے فیصل آباد انڈسٹریل سٹی تک، SIFC نے غیر ملکی اور چینی نجی کمپنیوں کو صنعتی زمین الاٹ کرنے کے عمل کو تیز کیا ہے۔ یہ کونسل اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ وفاقی سطح پر طے پانے والے پاک-سعودی تجارتی معاہدوں کا نفاذ صوبائی سطح پر بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے,اس سٹریٹجک گورننس ماڈل کی وجہ سے اب پاکستان میں نجی سرمایہ کاری محض حکومتی وعدوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ اس کو ایک ٹھوس قانونی، انتظامی اور تزویراتی تحفظ حاصل ہو چکا ہے، جو کہ پاک-سعودی مشترکہ فنڈ کی طویل المیعاد کامیابی کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی اس کا حصہ بنایا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ’سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل‘ کے نام سے بنائی گئی اس خصوصی کمیٹی کا مقصد دفاع، زراعت، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں ’گلف کوآپریشن کونسل‘ یعنی خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔

یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان شدید معاشی بحران کا سامناتھا,وزیر اعظم نے اس کونسل کے تحت تین مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں جن میں اولین ایپکس کمیٹی کی سربراہی شہباز شریف خود کررہےجبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خصوصی دعوت پر اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ایپکس کمیٹی کے بعد ایگزیکٹیو کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں وفاقی وزرا برائے دفاع، آئی ٹی، توانائی کے علاوہ وزرائے مملکت برائے پیٹرولیم اور امور خزانہ شامل ہیں۔تیسری سطح پر ایک عملدرآمد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں پاکستان فوج کے ایک ڈائریکٹر جنرل، وزیر اعظم کے ایک معاون خصوصی اور کونسل کے سیکریٹری، جو 21ویں گریڈ کے افسر ہوں گے، شامل ہیں۔یاد رکھیں کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے چوتھے جائزے اور 1.4 ارب ڈالر کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تیسرے جائزے پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان تقریباً 1.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا اہل ہو جائے گا۔پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں موجود اس کے تین ارب ڈالر کو ’مناسب مدت کے لیے رول اوور‘ کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے اس سال اپریل میں پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالر کو رول اوور کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میری سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں، اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔‘ سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں اور ’ہمارے پاس تین ماہ کا امپورٹ کور موجود ہےاس سے پہلے حال ہی میں بنکاک میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے موقع پر سعودی حکام کے ساتھ ملاقات میں انھوں نے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی سہولت کو 2028 تک بڑھا دیا ہےپاکستان کے پاس اس وقت مجموعی طور پر 26.75 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس کے پاس 21.5 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.2 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔ تاہم سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ایک بڑا حصہ ان ڈیپازٹس کا ہے جو دوست ملکوں کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود 21.5 ارب ڈالر میں سے 12.7 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں جن میں سعودی عرب کی جانب سے دیے گئے آٹھ ارب ڈالر، چین کی جانب سے دیے گئے چار ارب ڈالر اور کویت کی جانب سے دیے گئے 70 کروڑ ڈالر ہیں, اس وقت پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں دوست ملکوں کی جانب سے دیے گئے ڈیپازٹس زرمبادلہ ذخائر کا اہم حصہ ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بھی ہوا تھا۔جب پاکستان موجودہ پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا تھا تو اس میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ اپنے دوست ملکوں سے یہ تحریری طور پر لکھوائے کہ وہ ان ڈیپازٹس کو رول اوور کریں گے تاکہ زرمبادلہ ذخائر ایک خاص سطح پر موجود رہیں۔ دوست ملکوں نے یہ لکھ کر دیا تو اس کے بعد رول اوور ہوتے رہتے ہیں اور اب تازہ پیش رفت میں سعودی عرب نے تین ارب ڈالر کو رول اوور کیا۔بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر نے بیرونی فنانسنگ کے شعبے کو سنبھالا ہوا ہے اور دوسری جانب دوست ملکوں کے ڈیپازٹس کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر اس وقت معقول سطح پر موجود ہیں۔

X