LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری اور اردل روم شہریوں اور پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری اور اردل روم شہریوں اور پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے، فوری حل کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری اور اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات اور پولیس افسران و جوانوں کے سروس سے متعلق و ذاتی مسائل براہِ راست سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلا کسی سفارش براہِ راست کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اردل روم کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کی فراہمی کو محکمہ کی اہم ترجیحات قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے اور کسی بھی معاملے کو بلاوجہ التوا کا شکار نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اور پولیس فورس کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایک مؤثر اور پیشہ ور پولیس فورس کے لیے ضروری ہے کہ افسران و جوانوں کو محکمانہ معاونت اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ پوری دلجمعی اور ذمہ داری کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے فرائض انجام دے سکیں

X