LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر ای-12 کا دورہ، اربوں روپے مالیت کی 1,135 کنال سرکاری اراضی40سال کے بعد واگزار کرانے کے بعد جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد (سہ پہر)چیئر مین سی ڈی اے کا سیکٹر ای-12 کا دورہ، اربوں روپے مالیت کی 1,135 کنال سرکاری اراضی40سال کے بعد واگزار کرانے کے بعد جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا

شہریوں نے سیکٹر E-12 میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی 40 سال کے بعد واگزار کرانے کے لیے تاریخی کاروائی، جس کے بعد سیکٹر ای-12 میں ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے سی ڈی اے کی شاندار کاوشوں جاری جس کو عوام نے بھرپور سراہا۔

اسلام آباد،26 اکتوبر 2026ء: چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے سیکٹر E-12 کا دورہ کیا اور اربوں روپے مالیت کی 1,135 کنال قیمتی سرکاری اراضی پر 40 سال کے بعد غیر قانونی تجاوزات اور ناجائز قبضے کے خلاف تاریخی کارروائی کے نتیجے میں واگزار کرانے کے بعد جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ممبر پلاننگ، ڈائریکٹر جنرل (ورکس) سی ڈی اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم سی آئی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ) سی ڈی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے جاری ترقیاتی کاموں کی اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ کی مقررہ مدت کے اندر بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی ترقی سی ڈی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سیکٹر E-12 میں 1,135 کنال قیمتی سرکاری اراضی کی تاریخی واگزاری سرکاری املاک کے تحفظ اور غیر قانونی تجاوزات و ناجائز قبضوں کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ہے۔ اس اراضی کی واگزاری سے سیکٹرزکی منصوبہ بندی کے مطابق ترقی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور شہریوں کو ضروری شہری سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

شہریوں نے سیکٹر E-12 میں قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرانے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے سی ڈی اے کی شاندار کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ان اقدامات کو سرکاری املاک کے تحفظ، منصوبہ بندی کے مطابق شہری ترقی کے فروغ اور رہائشی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ شہریوں نے اسلام آباد بھر میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سڑکوں کے نیٹ ورک کی بہتری، عوامی مقامات کی بحالی، پارکس، شجرکاری، تزئین و آرائش اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیکٹرز کی ترقی اتھارٹی کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے اور جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے، ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور معیار و منظور شدہ ضوابط پر سمجھوتہ کیے بغیر کام کی مقررہ رفتار برقرار رکھی جائے۔

X