LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک “کوہاٹی” گروہ کے تین ارکان گرفتار۔

اسلام آباد (سہ پہر) راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک “کوہاٹی” گروہ کے تین ارکان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ نون کی ٹیم نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک “کوہاٹی” گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان، نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید موثر بنائی جائیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

X