راولپنڈی (سہ پہر) پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفئیر اونرز ایسوسی ایشن کو 6 ماہ کی توسیع ۔
راولپنڈی (سہ پہر) پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفئیر اونرز ایسوسی ایشن کو 6 ماہ کی توسیع ۔
راجہ ظفر اقبال سرپرست اعلی انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ملکی معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشنز کو کروانا ممکن نہیں ۔
یونین کے ذمہ داران کو توسیع دینا وقت اور سابق یونین کی بہترین کاکردگی کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ یونین کو توسیع کی جائے ۔ عمران خان ۔
پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفئیر اونرز ایسوسی ایشن جنرل بس اسٹینڈ اڈہ پیرودھائی کا الیکشن کے سلسلے میں اہم اور مشاورتی جنرل باڈی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیرودھائی کے ٹرانسپورٹروں و اڈا مالکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں راجہ ظفر اقبال سرپرست اعلی انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ اڈہ پیرودھائی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ملکی معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشنز کو کروانا ممکن نہیں اور کاکردگی کو دیکھتے ہوئے موجودہ یونین کو 6 ماہ کی توسیع دی جائے اس تجویز کو موقع پر موجود تمام ٹرانسپورٹ مالکان نے بہترین تجویز قرار دیتے ہوئے منظور کیا چئیر مین عمران خان نے اپنی جانب سے قرار داد پیش کی اور سرپرست اعلی کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی خطاب کے دوران کہا کہ یہ تجویز جو سامنے آئی ہے کہ یونین کے ذمہ داران کو توسیع دینا وقت اور سابق یونین کی بہترین کاکردگی کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ یونین کو توسیع کی جائے اس حوالے سے تمام ذمہ داران و ٹرانسپورٹرز مالکان نے صدر کے لئے راجہ خاقان جمیل اور جنرل سیکریٹری کے لئے ملک شہباز اور انکی تمام کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزید 6 ماہ کی توسیع کی اجازت دی جسے خوش آئند قرار دیا گیا پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفئیر اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نثار مشہ بروم لالا سیف اللہ خان حبیب اللہ خان نیازی چوہدری مزمل بابو راشد نواز راجہ عابد اور عمران میر کے علاؤہ کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔

