اسلام آباد (سہ پہر) پولیس جدید اور ماحول دوست پولیسنگ کی جانب گامزن،
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس جدید اور ماحول دوست پولیسنگ کی جانب گامزن، جدید الیکٹرک گاڑیاں پولیس کے بیڑے میں شامل نئی الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت کے موقع پر شاندار فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز ڈی چوک سے ہوا اور شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا دوبارہ ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کو موثر و بروقت پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے بیڑے میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل کر دی گئی ہے، جو شہر میں پٹرولنگ، سکیورٹی اور فیلڈ آپریشنز کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔نئی الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت کے موقع پر شاندار فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز ڈی چوک سے ہوا اور شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا دوبارہ ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔جدید الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے شہر بھر میں پولیس پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے گا، پٹرولنگ کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور اہم و حساس مقامات سمیت شاہراہوں کی نگرانی مزید مضبوط کی جائے گی، جس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔جدید گاڑیوں کی مدد سے پولیس کا رسپانس ٹائم بہتر ہوگا اور فیلڈ آپریشنز مزید تیز اور موثر انداز میں انجام دیے جا سکیں گے۔ یہ اقدام اسلام آباد پولیس کی جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی اور ماحول دوست پولیسنگ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کے موثر استعمال سے فیلڈ فورس، پٹرولنگ، سکیورٹی اور رسپانس کے نظام کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول اور بہترین پولیس سروسز فراہم کی جا سکیں
