اسلام آباد (سہ پہر) 25 اکتوبر کو راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک, سرینہ سے کشمیر چوک مکمل روڈ بند ہوگا
اسلام آباد۔ (سہ پہر) 25 اکتوبر کو راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک, سرینہ سے کشمیر چوک مکمل روڈ بند ہوگا، ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہونگے سی ٹی او متبادل راستوں کیلئے،جی فائیو، سیکریٹریٹ، سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے سِری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔جی فائیو، سیکریٹریٹ، سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے سِری نگر ہائی وے، مہرآباد پشاور روڈ استعمال کریں، یا پھر لیک ویو یوٹرن سے واپس مری روڈ یا کلب روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ راول ڈیم چوک، لہتراڑ روڈ جانے والے سری نگر ہائی وے، 7th ایونیو، شکرپڑیاں روڈ، ٹیولپ ہوٹل، راول ڈیم روڈ استعمال کریں۔مری اور بہارہ کہو جانے والے براستہ فیض آباد فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اندر پاس جناح سکوائر سے کونڑایاں والا چوک سے بہارہ کہو مری جا سکیں گے۔راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے حضرات 9th ایونیو، فقیر ایپی روڈ، سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔پارک روڈ، لہتراڑ روڈ سے اسلام آباد آنے والے ٹیولپ ہوٹل روڈ، گارڈن ایونیو، شکرپڑیاں روڈ، 7th ایونیو استعمال کریں۔ڈائیورشنز کے دوران شاہراوں پر ٹریفک کا روانی میں خلل آئے گا۔ شہری سفر کے لئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہیں۔