راولپنڈی (سہ پہر) ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی / آر ڈبلیو پی کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم محمد رمضان گرفتار
راولپنڈی (سہ پہر): ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) راولپنڈی نے انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف FIR نمبر 08/2026 بجرم سیکشن 18/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 درج کی گئی۔ شکایت کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر مدعی سے برطانیہ (یو کے) ورک ویزا دلوانے کے بہانے 90 لاکھ روپے وصول کیے۔ تاہم نہ تو مدعی کو بیرون ملک بھجوایا گیا اور نہ ہی وصول شدہ رقم واپس کی گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ انکوائری نمبر 1448/2025 کی تکمیل کے بعد درج کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔
FIA اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
#FIAIslamabadZone #AHTCRawalpindi #HumanSmuggling #VisaFraud