LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) روات کے علاقہ میں ”فیس بک پر دوستی” کا بھیانک انجام، نوجوان شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

راولپنڈی (سہ پہر) روات کے علاقہ میں ”فیس بک پر دوستی” کا بھیانک انجام، نوجوان شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ تھانہ روات پولیس نے ورکنگ ویمن خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ کے مطابق وہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ادارے میں بطور اسسٹنٹ ملازمت کرتی ہوں اور ایک لاکھ روپے ماہانہ کماتی ہوں، فیس بک پر وشال اختر سے تین سال قبل جان پہچان ہوئی۔ مدعیہ کے مطابق بعد میں فون پر رابطہ ہوا تعلق بڑھتا گیا وشال نے شادی کی یقین دہانی کرائی، مختلف اوقات میں وشال کو کپڑے جوتے گھڑی پرفیوم وغیرہ کے تحائف دئیے، وشال مختلف اوقات میں مجھ سے رقم بھی بٹورتا رہا، تمام اشیا جنکی مالیت دو لاکھ بنتی ہے کہ رسیدیں وغیرہ بھی موجود ہیں۔ وشال نے مختلف اوقات میں نقد رقم تین لاکھ روپے بھی لی، اس دوران گھر والوں سے ملوانے کا کہا میں نے ملا دیا تو اسکا گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا، گھر و برداری میں بھی یہ بات پھیلی کہ میری شادی وشال سے ہونی ہے۔ وشال مجھے پیار محبت اور شادی کا جھانسہ دیکر تین سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے، اپریل میں فیز سیون کے ہوٹل کے کمرے میں لے گیا جہاں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، ہوٹل آنے جانے کی تصدیق سی سی ٹی کیمروں سے بھی ہوسکتی ہے۔ وشال نے دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا، بعدازاں پتہ چلا ہے اس نے کسی اور سے شادی کررکھی ہے اور مجھے شادی سے انکار کردیا۔ وشال نے دھوکہ و جنسی استحصال کرکے مجھ سمیت میرے پورے خاندان میں بدنام کیا اور کسی قابل نہ چھوڑا، رقم و تحائف بھی بٹورتا رہا، دھوکہ دہی کا مرتکب ہوا، قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفتیش جاری ہے۔

X