اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیے۔
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیے۔ ملزمان سے منشیات، اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام اباد کے خصوصی احکامات پرپولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,633 گرام آئس،613 گرام ہیروئن،205 گرام چرس، 70 بوتلیں شراب،ایک رائفل اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کی ”No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے،سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے
