LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی کارروائیاں

اسلام آباد (سہ پہر) ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی کارروائیاں

ٹمپرڈ شدہ ویزوں پر لائبیریا جانے کی کوشش ناکام بنا دی گی

2 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا گیا

مسافروں میں نوید علی اور عصمت اللہ خان شامل

مسافر فلائٹ نمبر FZ326 کے ذریعے لائبیریا جا رہے تھے

امیگریشن کلیئرنس کے دوران سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی

مسافروں کے موبائل فونز سے لائبیریا کے اصلی ویزے برآمد کر لئے گئے

مسافروں کے موبائل سے برآمد شدہ اصل ویزوں میں سفر کا مقصد ’’بزنس‘‘ جبکہ پیش کردہ دستاویزات میں ’’ورک‘‘ درج تھا

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹوں کی ملی بھگت سے ویزا کیٹیگری میں مبینہ ٹمپرنگ کی

ابتدائی بیان کے مطابق مسافروں نے مذکورہ ویزے ایجنٹ سے حاصل کئے

مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا

ایف آئی اے کی جانب سے جعلی دستاویزات اور غیر قانونی ہجرت کی کوششوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں

ترجمان ایف آئی اے ملتان

 

X