اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے علاقہ برما ٹاؤن میں آن لائن بائیک بک کروا کر بائیک رائیڈر کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے اور واردات کے بعد فرار ہونے والا ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے علاقہ برما ٹاؤن میں آن لائن بائیک بک کروا کر بائیک رائیڈر کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے اور واردات کے بعد فرار ہونے والا ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن اور انکی ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے چھینا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر کے متاثرہ بائیک رائیڈر کے حوالے کر دیا۔