راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ سول لائنز آصف سجاد کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی منشیات کے خلاف کارروائی
راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ سول لائنز آصف سجاد کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی منشیات کے خلاف کارروائی، منشیات سپلائر گرفتار، 02 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا، زیر حراست منشیات سپلائر سے 02 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی، سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔