LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی — آئیسکو چکوال کا لائن سپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر): ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 28 اگست 2026 کو ضلع چکوال میں ٹریپ کارروائی کے دوران آئیسکو چکوال کے لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس-1) ساجد فاروق کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی چکوال کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق احمد کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ مجسٹریٹ نے ملزم سجید فاروق کے قبضے سے پچیس ہزار روپے مالیت کی رنگی ہوئی رقم برآمد کی جو پانچ پانچ ہزار روپے کے پانچ نوٹوں پر مشتمل تھی۔ یہ رقم شکایت کنندہ ملک زاہد ولد گل زمان کی جانب سے ادا کی گئی تھی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 42/2026، دفعات 109 اور 161 پی پی سی بمع 5(2) پریونشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ آئیسکو کے دیگر افسران یا اہلکاروں کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

یہ کارروائی، SHO شہزاد خاکوانی، انسپکٹر اسفندیار خان ,اے ایس آئی سہیل اور اے ایس آئی وسیم پر مشتمل ایف آئی اے ٹیم نے انجام دی۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا عزم ہے کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور رشوت ستانی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

X