اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچری
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچری،شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو ٹائم فریم میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات، وفاقی پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹاولرنس پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ شہریوں کو ہرممکن ریلیف مہیا کرنا اولین تر جیح ہے، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا
