LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم ای کامرس کے ذریعے ایسے طالب علم پیدا کر رہے ہیں

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم ای کامرس کے ذریعے ایسے طالب علم پیدا کر رہے ہیں جو گھر والوں کے بوجھ نہ بنیں اور خود کمائیں اور اس ملک کا ایک قیمتی سرمایہ بنیں ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں آئے ہوئے ہیں اسلام اباد کے مختلف مضافاتی علاقوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کو آپ کے پاس اس لیے لاتے ہیں کہ آپ کے پاس اس کا حل ہے۔ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی بلدیاتی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارا کام بولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ای کامرس کے ذریعے نوجوان کو تعلیمی میدان میں بھی آگے لا رہا ہوں اور ان کو برسر روزگار بھی کر رہا ہوں یہ کام حکومتوں کے ہیں لیکن حکومتیں یہ کام نہیں کرتیں ۔انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی نوجوانوں کے لیے ایک اور ایسی پالیسی لا رہا ہوں جس سے یہ ملک کے لیے بہترین فرد ثابت ہوں گے۔ میرا ٹارگٹ ہی اس ملک کا یوتھ ہے۔

X