LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) چہلم حضرت امام حسین ؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ یادگار حسین سے برآمد

راولپنڈی (سہ پہر) چہلم حضرت امام حسین ؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ یادگار حسین سے برآمد

راولپنڈی پولیس کے مؤثر سیکیورٹی انتظامات،

آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی سلمان غنی، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر تمام سیکیورٹی انتظامات کی سپرویثرن کر رہے ہیں،

3600 سے زائد افسران و اہلکار جلوس کے لیے سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،

ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 300 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں،

جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، آر پی او

شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخل ہونے دیا جا رہا ہے، آر پی او

سیف سٹی و دیگر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او

چھتوں پر خصوصی سنائپر تعینات کئے گئے ہیں، سی پی او

روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور راستوں کو سیل کیا گیا ہے، سی پی او

فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا

X