لاہور (سہ پہر) حکومت پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر منگل 4 اگست کو ضلع لاہور میں مقامی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور (سہ پہر) حکومت پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر منگل 4 اگست کو ضلع لاہور میں مقامی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، 4 اگست 2026 (منگل) کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں لاہور ضلع کے سرکاری دفاتر میں مقامی تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل صرف ضلع لاہور اور اس کے ماتحت سرکاری دفاتر تک محدود ہوگی، جبکہ پنجاب سول سیکریٹریٹ، اس کے انتظامی محکموں اور علاقائی دفاتر میں معمول کے مطابق دفتری امور جاری رہیں گے۔
حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔