اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کی ایس پی پی ایم ہاوس امتیاز علی میرانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بم ڈسپوزل اسکواڈ عمرامین سے اہم میٹنگ
اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کی ایس پی پی ایم ہاوس امتیاز علی میرانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بم ڈسپوزل اسکواڈ عمرامین سے اہم میٹنگ۔ ڈی،آئی جی سکیورٹی نے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام، بم ڈسپوزل یونٹ کی کارکردگی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ نشاندہی شدہ امور پر فوری عملدرآمد اور چیکنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد رانا عمر فاروق نے ایس پی، پی ایم ہاوس امتیاز علی میرانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بم ڈسپوزل اسکواڈ عمرامین کے ساتھ اہم اجلاس میں ہائی سکیورٹی زون کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اور چیکنگ کے نظام، بم ڈسپوزل یونٹ کی آپریشنل استعداد، سرچ اینڈ سویپ اقدامات، ایمرجنسی رسپانس، سکیورٹی آلات کی فعالیت اور مجموعی حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔،ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ہائی سکیورٹی زون میں چیکنگ کے نظام کو مزید موثر، مربوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے، داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کو مزید سخت کیا جائے، بم ڈسپوزل یونٹ کو ہر وقت مکمل آپریشنل تیاری میں رکھا جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر فوری اور موثر ردِعمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نشاندہی کیے گئے امور پر فوری عملدرآمد کیا جائے، تمام سکیورٹی انتظامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
