اسلام آباد (سہ پہر) ٹانک ضلع میں قائم مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ کیا۔جس میں 15 سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا
اسلام آباد (سہ پہر) ٹانک ضلع میں قائم مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ کیا۔جس میں 15 سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے 12 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق 23 اور 24 جولائی 2026 کی درمیانی شب، ٹانک ضلع میں قائم مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں چلنے والے گروہ ‘فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بزدلانہ حملہ کیا’ حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے ذریعے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ جوانوں نے غیر متزلزل بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے خوارج کو درست نشانے کے ساتھ نشانہ بنایا اور بارہ خوارج کو ہلاک کر دیا’ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی احاطے کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی۔ دھماکے کی شدت سے چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں فوج کے بارہ جوان، دو پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کے ایک سابق سرکاری عہدیدار نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ پایا’علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ ‘خارجی’ عنصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ‘عزمِ استحکام’ کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی بھرپور مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہر قیمت پر قوم کے تحفظ کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں