اسلام آباد (سہ پہر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عزیر خان کی زیر صدارت اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے اجلاس میں گزشتہ 10 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (سہ پہر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عزیر خان کی زیر صدارت اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے اجلاس میں گزشتہ 10 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا, بریفنگ کے مطابق 625 انسپکشنز کے دوران 387 امپرومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے، 59 فوڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 3 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا, جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 14 فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے۔ اس دوران 3,557 کلوگرام مضرِ صحت خوراک تلف کی گئی، اور فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمہ کا اندراج کرایا گیا، شہریوں کی 14 شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عزیر خان نے ہدایت کی کہ شہری شکایات پر فوری ایکشن، فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اور تمام ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جائیں, وفاقی دارالحکومت میں فوڈ سیفٹی معیارات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔