اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ کورال پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث دو گینگز کے پانچ افراد کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کا مسروقہ سامان، 10 قیمتی موبائل فون، 02 موٹر سائیکلیں، نقدی، 05 پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا
اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ کورال پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث دو گینگز کے پانچ افراد کو گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کا مسروقہ سامان، 10 قیمتی موبائل فون، 02 موٹر سائیکلیں، نقدی، 05 پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا ملزمان سے غیر ملکی خاتون سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس بھی برآمد ہوا، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی اسلام آباد پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ کورال پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث دو منظم گروہوں کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا چھینا گیا مال، 10 قیمتی موبائل فون، دو موٹر سائیکلیں، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والے پانچ پستول اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پولیس ٹیم نے ملزمان سے ایک غیر ملکی خاتون سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس بھی برآمد کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم، راہزنی اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔