اسلام آباد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 58 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
اسلام آباد (سہ پہر) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 58 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس، تھانہ سمبل،تھانہ کھنہ،،تھانہ نیلور، تھانہ بہارہ کہو،،تھانہ شمس کالونی،تھانہ ترنول، تھانہ کرپہ، تھانہ ہمکاور تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 693 گرام آئس، 1,060 گرام چرس، 516 گرام ہیروئن،مختلف بور کے پانچ عدد پستول معہ ایمونیشناور تین خنجر برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 42 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



