مری (سہ پہر) تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ڈی پی او مری کا بلڈ ڈونیشن کیمپ 17 جولاٸی بروز جمعہ ڈی پی او آفس سنی بنک مری منعقد کرنے کا اعلان
مری (سہ پہر) تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ڈی پی او مری کا بلڈ ڈونیشن کیمپ 17 جولاٸی بروز جمعہ ڈی پی او آفس سنی بنک مری منعقد کرنے کا اعلان
تھیلیسیمیا میجر کا بہادری اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے والے سید اذان علی کاظمی نے آج ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈی پی او مری نے سید اذان علی کی ہمت، حوصلے اور مثبت جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی معاونت کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کی منظوری بھی دی۔
ان شاء اللہ، 17 جولائی (بروز جمعہ) کو ڈی پی او آفس مری میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا، جہاں رضاکار خون کا عطیہ دے کر تھیلیسیمیا کے بچوں کی زندگیوں میں امید کی نئی کرن پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
مری پولیس مخیر حضرات اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اس انسانیت دوست مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خون کا عطیہ دے کر قیمتی جانوں کو زندگی کا تحفہ دیں۔