LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف جٹ کا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 مرد و خواتین گرفتار

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف جٹ کا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 مرد و خواتین گرفتار

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں حسبِ ہدایت ایس پی سواں زون اور ایس ڈی پی او سہالہ سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سب انسپکٹر محمد یوسف جٹ نے اپنی ٹیم، جس میں اے ایس آئی ظفر اقبال اور دیگر پولیس اہلکار شامل تھے، کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رات گئے تک کھلے رہنے والے انڈور اور آؤٹ ڈور شیشہ کیفوں پر چھاپے مارے۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 18 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 476/26 مورخہ 10 جولائی 2026 بجرم دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان اور تمباکو نوشی ایکٹ 2002ء کی دفعات 8، 9، 10 اور 11 کے تحت تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو پابندِ سلاسل کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر محمد یوسف جٹ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں، شیشہ کیفوں اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا غیر قانونی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کارروائی پر مقامی شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایس ایچ او محمد یوسف جٹ، اے ایس آئی ظفر اقبال اور تھانہ لوہی بھیر پولیس کی پوری ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بروقت اقدامات سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد ملے گی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رکھی جائیں تاکہ شرپسند اور قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

X