LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اہم قانونی بلز، اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور دیگر اہم عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اسلام آباد (سہ پہر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اہم قانونی بلز، اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور دیگر اہم عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران شیر دھمیال، گوڑہ مست، بمتراڑ اور کرپا روڈ کی عدم تعمیر کے باعث عوام کو درپیش مشکلات بھی زیر بحث آئیں۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فنڈز کی جلد فراہمی یقینی بنا کر دونوں سڑکوں کی تعمیراتی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی اور منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو بتایا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولائز کرنے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ مرحلہ مکمل ہوتے ہی ان ہاؤسنگ سکیموں کو باقاعدہ ریگولائز کرنے پر عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولائز کرنا ہی مسئلے کا مؤثر حل ہے، لہٰذا اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں، جن میں کھنہ کاک، کھنہ ڈاک، شکریال اور دیگر مقامات شامل ہیں، میں رجسٹری اور انتقال پر عائد پابندی کے خاتمے سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کمیٹی کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی ہدایت پر آئندہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر متعلقہ سینئر حکام کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں بلوچستان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے گا۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، وزارت داخلہ، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

X