LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 513 افراد،249 گھرانوں، 52 ہوٹلوں، 90 دکانیں، 198 موٹر سائیکلوں اور 88گاڑیوں کو چیک کیا گیا

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران 513 افراد،249 گھرانوں، 52 ہوٹلوں، 90 دکانیں، 198 موٹر سائیکلوں اور 88گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 21موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 513 افراد،249 گھرانوں، 52 ہوٹلوں، 90 دکانیں، 198 موٹر سائیکلوں اور 88گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 21موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں

X