LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی پر مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے

اسلام آباد (سہ پہر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی پر مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے’ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پروفاقی وزیر اویس لغاری اور توانائی کے شعبے میں اقدامات اور خدمات عامہ کے شعبے میں خدمات پر مشیر نجکاری محمد علی کو ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا’ کرکٹر شاہد آفریدی اور کوہ پیما شہروز کاشف کو نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا شہروز کاشف کا ایوارڈ انکی والدہ نے وصول کیا’ جمہوریت کیلئے خدمات پر نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کو نشان امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر عطاالحق قاسمی ‘ عرفان الحق صدیقی مرحوم کو نشان امتیاز جبکہ اصغر ندیم سید کو ہلال امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا گیا’ ملک کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی شاہ ولی خان ‘ کانسٹیبل عالم زیب شہیدکو ہلال شجاعت کا ایوارڈ دیا گیا ‘غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں سپاہی اظہر محمود ‘ گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اے ایس آئی اعجاز خان شہید کو ہلال شجاعت ‘ پولیس لائن بنوں میں دہشتگردوں کو روکنے والے کانسٹیبل حفیظ اللہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا’ شہید لیاقت علی کیلئے ستارہ شجاعت ‘ماہر تعلیم نواب علی شہید کو بھی بے مثال بہادری پر ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، سینیٹر ہدایت اللہ شہید ‘سب انسپکٹر تاج میر شہید اور اے ایس آئی محمد اکرم شہید کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا

X