راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائ
راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 5 منشیات سپلائر گرفتار، 8کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو گرام چرس برآمد کی، نصیر آبادپولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 700گرام چرس برآمد کی، کلر سیداں پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 1 کلو 625 گرام چرس برآمد کی، پیرودھائی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 620گرام چرس برآمد کی، دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر1 کلو 500گرام چرس برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔