کراچی (سہ پہر) ضیاء الدین یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا پنجوانی پاکستان کی پہلی ڈوئل پی ایچ ڈی نرس بن گئیں
کراچی (سہ پہر) کراچی ضیاء الدین یونیورسٹی کے کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کی پرنسپل، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا خواجہ پنجوانی نے دو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی ڈگریاں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ڈاکٹر سمیرا پاکستان کی پہلی رجسٹرڈ نرس ہیں جنہوں نے ڈوئل پی ایچ ڈی مکمل کی، جبکہ وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والی کم عمر ترین ہیلتھ پروفیشنل بھی ہیں ان کی ایجوکیشن میں بائیو ایتھکس و عالمی صحتِ عامہ (امریکہ) اور ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن (جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی) شامل ہیں یہ کامیابی پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جو تحقیق، تعلیم اور رہنمائی کے نئے مواقع پیدا کرے گی اور نوجوانوں کے لیے ایک مثال ثابت ہوگی یہ غیر معمولی کامیابی نہ صرف ڈاکٹر سمیرا پنجوانی کی ذاتی تعلیمی قابلیت کا مظہر ہے بلکہ پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کے لیے ایک انقلابی پیش رفت بھی ہے۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ نرسز اب تحقیق، عالمی صحت کے اخلاقی اصولوں، اور تعلیمی جدت میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔