گجرات (سہ پہر) پولیس کا ایک اور بہادر سپوت کنسٹیبل عمر آفتاب بیگ شہید سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر کے امر ہو گیا
گجرات (سہ پہر) پولیس کا ایک اور بہادر سپوت کنسٹیبل عمر آفتاب بیگ شہید سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر کے امر ہو گیا عمر آفتاب بیگ شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کردی گئی اعلیٰ افسران سمیت سول سوسائٹی،تاجر برادری، وکلاء کمیونٹی، شہید کے رفقاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہید کنسٹیبل مرزا عمر آفتاب بیگ کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کر دی گئی، آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر، سینئیر پولیس افسران، ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے افسران، معزز ممبرانِ پارلیمنٹ، وکلاء کمیونٹی، تاجر برادری، شہید کے رفقاء، سول سوسائٹی سمیت دیگر مکاتب فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی، شہید کی میت پر پھول نچھاور کئے گے، فضا ”اللہ اکبر” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شہید نے پسماندگان میں ضعیف والدین شامل، شہید پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا آر پی او گوجرانوالہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید عمر آفتاب کی فیملی ہماری فیملی ہے اور انکا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا۔ یہ شہادتیں ہمیں کمزور نہیں کر سکتیں یہ ہمیں نیا عزم دیتی ہیں، ہمارے جوانوں میں جرت پیدا کرتی ہیں۔ گجرات کی دھرتی شہدا ء کی دھرتی ہے شہید عمر آفتاب بیگ گجرات پولیس کااناسیواں شہید ہے۔ کنسٹیبل عمر آفتاب بیگ کی بہنوں اور اس کے والدین کو پنجاب پولیس کا سلام۔ یہ وقت تھا کہ والدین عمر آفتاب شہید کے سر پر شادی کا سہرا دیکھنا چاہتے تھے، لیکن اللہ پاک نے شہادت کا سہرا عمر کے سر پر سجایا۔ مہندی کا رنگ نہ سہی لیکن خون کا رنگ عمر کو قیامت کے دن سرخرو کرئے گا۔ لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا