راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآم
راولپنڈی (سہ پہر) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو 100گرام چرس برآمد کی، گوجرخان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 700گرام چرس برآمد کی، چونترہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 650گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 140گرام چرس برآمد کر کے الگ اگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔