LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے آراے بازار کے علاقہ سے خاتون شہری سے چھینے گئے طلائی زیورات اور نقدی رقم 4 لاکھ 55 ہزار روپے خاتون شہری کے حوالے کر دئے

راولپنڈی (سہ پہر) ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے آراے بازار کے علاقہ سے خاتون شہری سے چھینے گئے طلائی زیورات اور نقدی رقم 4 لاکھ 55 ہزار روپے خاتون شہری کے حوالے کر دئے ۔ خاتون شہری نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا، چند یوم قبل آراے بازار پولیس نے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے آراے بازار کے علاقہ سے خاتون شہری سے چھینے گئے طلائی زیورات اور نقدی رقم 4 لاکھ 55 ہزار روپے خاتون شہری کے حوالے کیے،خاتون شہری نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا، چند یوم قبل آراے بازار پولیس نے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کیا تھا، زیر حراست شخص سے خاتون سے چھینے گئے طلائی زیورات اور نقدی برآمد ہوئی تھی، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

X