اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر صدارت سٹی زون اور صدر زون کے افسران کے ساتھ انسداد جرائم اور مارکیٹس کی سکیورٹی کے حوالے
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر صدارت سٹی زون اور صدر زون کے افسران کے ساتھ انسداد جرائم اور مارکیٹس کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔ میں ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین، ایس پی صدر زون کاظم نقوی اور سٹی زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو عید شاپنگ کے لیے محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جائے۔ تمام ایمرجنسی ریسپانڈر الرٹ رہیں جبکہ پٹرولنگ کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے۔تمام افسران اہم تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ شہری با آسانی عید کی خریداری کر سکیں۔



