اسلام آباد (سہ پہر) شہر کے مختلف علاقوں میں قتل کی واردات سمیت راہزنی چوری اور سرقہ بالجبر کے واقعات میں شہری لاکھوں مالیت کی قیمتی اشیاء موبائل فونز نقد رقم اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے
اسلام آباد (سہ پہر) شہر کے مختلف علاقوں میں قتل کی واردات سمیت راہزنی چوری اور سرقہ بالجبر کے واقعات میں شہری لاکھوں مالیت کی قیمتی اشیاء موبائل فونز نقد رقم اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ میں قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا تھانہ گولڑہ تھانہ کھنہ اور شہزاد ٹاؤن پولیس کے علاقوں میں مسلح راہزنی کے تین واقعات میں شہریوں سے موبائل فونز نقدی اور طلائی زیورات سمیت لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر شہری سے نیا موٹرسائیکل چھین لیا گیا تھانہ ترنول میں راہگیر کو خنجر دکھا کر موبائل فون اور رقم چھین لی گئی تھانہ کوہسار، تھانہ آئی نائین، تھانہ لوئی بھیر اور تھانہ پھلگراں کے علاقوں سے شہریوں کی چار موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔